دنیا کے مقبول ترین ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ جی ٹی اے 6 کا انتظار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا، گیم بنانے والی کمپنی راک اسٹار گیمز نے اس کی پری لوڈ تاریخ اور درکار اسٹوریج کی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹص کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ جی ٹی اے 6 کی ڈیجیٹل کاپیاں خریدنے والے صارفین 10 نومبر 2026 سے گیم پری لوڈ کر سکیں گے، جبکہ اس کی باضابطہ ریلیز 19 نومبر کو ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق پلے اسٹیشن 5 پر پری لوڈ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوجائے گا۔
راک اسٹار گیمز کے مطابق گیم پری لوڈ کرنے کے لیے ڈیوائس کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ 212 جی بی خالی جگہ کی ضرورت ہوگی، اتنے بڑے سائز کے باعث متعدد گیمرز کو اپنی کنسول اسٹوریج خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔
گیم سیریز GTA 6 کو ریلیز سے قبل ہی سخت پابندیوں کا سامنا
یاد رہے کہ GTA 6 پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X/S کے لیے 19 نومبر کو ریلیز ہوگا۔
Source: پاکستان



