تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
تازہ ترین

ماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد پیشہ ورانہ زندگی اور فلموں میں کام کرنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے فلموں سے اپنی محبت اور ماں کی ذمے داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ کام کرنا پسند ہے جس سے مجھے محبت ہے اور ساتھ ہی ان لوگوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں۔

مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد وہ اس حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں کہ اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں کو کتنا وقت دینا ہے۔

دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ بچی کی پیدائش کے بعد جب میں نے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو اسی وقت یہ واضح کردیا تھا کہ مہینے میں مخصوص دنوں سے زیادہ کام نہیں کرسکتی۔

عالیہ بھٹ ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ کے سرورق پر چھا گئیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شوٹنگ کے دوران کسی خاص صورتِ حال، مثلاً مقام یا روشنی کے انتظامات کی وجہ سے وقت میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئے تو میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ مناسب اوقات کار کو نظر انداز کردیا جائے۔

Source: پاکستان