ممبئی(20 نومبر 2026): بھارتی فلم نگری کی صفِ اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ کو امریکی میگزین ٹائم کی پہلی ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ فہرست کے کور پیج کے لیے چن لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کو یہ اعزاز سنیما میں جاندار کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ فلمی شعبے میں خواتین کے لیے سازگار، محفوظ اور برابری پر مبنی ماحول کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے صلے میں دیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر فہرست جاری کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو بھارتی شوبز کی ایک اہم اور بااثر آواز قرار دیا، ساتھ ہی ان کے کیریئر کے آغاز سے لے کر اب تک کے ترقی کے سفر کو سراہا۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں اس امر کا بھی ذکر کیا گیا کہ عالیہ بھٹ نے ایسے مشکل اور چیلنجنگ کردار اپنائے جنہوں نے ان کی فنی صلاحیتوں کو نکھارا، جن میں ’اڑتا پنجاب‘ میں بہاری مزدور خاتون کا کردار نمایاں ہے جس نے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دلوایا۔
فلمی کرداروں کے علاوہ وہ شوبز سیٹس پر خواتین کو درپیش مسائل اور تحفظ کے حق میں بھی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ 2012 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی عالیہ بھٹ کے لیے ٹائم کے سرورق پر آنا ان کی کامیابیوں میں ایک اور نمایاں اضافہ ہے۔
Source: پاکستان



