تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
پاکستان

بلاول گورنر راج، ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اراکین نے بلاول بھٹو سے اپنے بیانات پر عملی مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ بلاول نیک نیتی ثابت کرتے ہوئے گورنر راج کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں اور گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں۔

پی ٹی آئی ارکان نے کہا گورنر راج اور ایمرجنسی سے صوبے کے سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

پسند ہو یا نہ ہو پی ٹی آئی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو

ارکان نے کہا وفاق نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا وعدہ پورا کرنے کی بہ جائے 157 ارب روپے کی کٹوتی کر لی، صوبے کو آئینی اور مالی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ارکان نے آئین و قانون کی بالا دستی، سیاسی آزادیوں، صوبے کے مالی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا عزم کیا۔

Source: پاکستان