تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
تازہ ترین

بارشوں کی کمی! سندھ اور بلوچستان میں ہائی الرٹ جاری

 کراچی : سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر  ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں میں غیر معمولی کمی کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں جبکہ بلوچستان میں چاغی اور واشک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں ستمبر کے دوران معمول سے نوے فیصد، اکتوبر میں سو فیصد جبکہ نومبر کے پہلے بیس دنوں میں ننانوے فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

بلوچستان میں بھی اکتوبر اور نومبر کے دوران معمول سے کہیں کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، بارشوں میں مسلسل کمی سے آئندہ تین ماہ کے دوران خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

بارشوں کی کمی سے گندم سمیت ربیع کی فصلیں، زیرِ زمین پانی کے ذخائر اور مویشی پالنے والے خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔

تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ احتیاطی الرٹ ہے، ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Source: پاکستان