Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 6:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، لیکن یہ بحران ختم ہونے تک ہم کھلاڑیوں کی مدد کرتے رہیں گے: محسن نقوی

حالیہ پوسٹس

  • ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
  • معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
  • آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
  • بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
  • دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
تازہ ترین

ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، لیکن یہ بحران ختم ہونے تک ہم کھلاڑیوں کی مدد کرتے رہیں گے: محسن نقوی

DAILY MITHAN Feb 19, 2026 0


ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، لیکن یہ بحران ختم ہونے تک ہم کھلاڑیوں کی مدد کرتے رہیں گے: محسن نقوی

فوٹو: پی سی بی 

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ہاکی میں جاری بحران کے خاتمے تک مینز  ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا۔ 

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں مکمل  تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ہم ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ہاکی کے معاملات کو درست کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے حکام کو ہدایت دی کہ آئندہ مصر میں ہونےو الے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیےٹیم کے لیے فوری طور پر فضائی ٹکٹ، کھیلوں کا سامان اور ہوٹل رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ 

انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ جمعہ سے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ قائم کیا جائے اور تمام تیاریاں جمعرات کی رات تک مکمل کر لی جائیں۔

محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ زخمی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی نگرانی میں فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑیوں کو کھیل پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کا کہا۔ 

انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، ہم کسی بھی صورت میں ملک کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے حالیہ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہنے پر کھلاڑیوں میں فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے، جو ایک سابقہ اعلان کی تکمیل تھی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے مشکل وقت میں ملاقات، تعاون اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے، تاہم بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب طارق بگٹی نے نے پی ایچ ایف کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔

واضح رہے کہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام معاملات چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیکھیں گے۔

 آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولیات کی ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ وطن واپس پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی کہا تھا کہ ہم غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی، لڑکے اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے رہے۔

عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کا فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ ہمارے پاس ورلڈکپ کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026