ملتان: ممتاز آباد پھاٹک کے ایک گھر سے خاتون اور اس کے 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 7سال کے درمیان تھیں۔
شوہر کی جانب سے پولیس کو دیے جانے والے ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ بیوی کے ساتھ اکثرجھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔


























Leave a Reply