تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
پاکستان

پر اعتماد ہوں، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کروں گا: بابر اعظم

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اپنی بیٹنگ کے بارے میں پر اعتماد ہوں اور غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کروں گا، جلد آپ کو نظر آئے گا کہ جو رنز رکے ہوئے ہیں وہ آنا شروع ہو جائیں گے۔

بابر اعظم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کی کنڈیشنز زیادہ مشکل نہیں تھیں، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز پر کھیلا ہے، بطور ٹیم آپ کو ہر طرح کی کنڈیشنز کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، نئے کھلاڑیوں کا ٹیم کے لیے پرفارم کرنا خوش آئند بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ثاقب خان نے کنٹرول کے ساتھ بولنگ کروائی، تسلسل سے اچھی گیند بازی کرنے والے بولرز کپتان کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں۔ محمد عباس تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ہر کنڈیشن میں بولنگ کرنا جانتے ہیں، نوجوان فاسٹ بولرز کو ان کے تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیمیں نئے بلے بازوں کو بہت زیادہ چیلنج کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ طیب عارف اور محمد طحہٰ مختلف قسم کے کھلاڑی ہیں جو ہماری بیٹنگ کا مستقبل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

واضح رہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔

Source: پاکستان