Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 9:38 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • محسن نقوی نے عمران خان کے علاج میں تاخیر کا ذمہ دار علیمہ خان کو قرار دیدیا

حالیہ پوسٹس

  • گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
  • قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • ’’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘‘
  • ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • امریکا ایران معاہدہ طے پانےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
تازہ ترین

محسن نقوی نے عمران خان کے علاج میں تاخیر کا ذمہ دار علیمہ خان کو قرار دیدیا

DAILY MITHAN Feb 17, 2026 0


محسن نقوی نے عمران خان کے علاج میں تاخیر کا ذمہ دار علیمہ خان کو قرار دیدیا

عمران خان کے معاملے پر بھرپور سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، سیاسی لیڈر آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علمیہ خان معاملے پر ویٹو کر دیتی تھیں: وزیر داخلہ۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے عمران خان کے معاملے پر بھرپور سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت آن بورڈ ہوتی تھی لیکن علیمہ خان معاملے کو ویٹو کر دیتی تھیں کہ اگر یہ بات مان لی تو معاملہ ختم ہو جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو آئین و قانون کے تحت سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کی آنکھ کے علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا کسی معروف آئی اسپیشلسٹ کا نام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انھوں نے کہا ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، جس پر ہم نے کہا یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے ہم نے بہترین سرکاری اور نجی ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو کہا آپ خود ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لے لیں، ایک گھنٹے تک گوہر صاحب کا انتظار کرتے رہے، گوہر صاحب نے کہا پارٹی قیادت سے مشاورت ہوئی وہ نہیں آسکیں گے، ساڑھے تین بجے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے پھر بیرسٹرگوہر سے رابطہ کیا اور کہا آپ، اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی و سینیٹ آجائیں، انھیں کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کو بھی ساتھ لے آئیں، بیرسٹر گوہر نے کہا ڈاکٹر تو لاہور میں ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی وسینیٹ پمز آگئے، وہاں پر انھوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈیرھ گھنٹے کی ملاقات میں 45 منٹ دو ڈاکٹرز فون پر ان ڈاکٹرز سے بریفنگ لیتے رہے، تقریباً 45 منٹ ہی سیاسی رہنماؤں نے بریفنگ لی، انکے ڈاکٹروں نے کہا یہ بہترین علاج ہورہا ہے، ان کے ڈاکٹروں نے کہا اگر ہم بھی علاج کرتے تو ایسا ہی کرتے۔

محسن نقوی نے کہا سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا ہم علاج سے مطمئن ہیں، میں نے کہا آپ اپنے ڈاکٹرز سے پوچھ لیں اگر کوئی ٹیسٹ رہ گیا ہے تو بھی کرادیں گے، محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھا، محمودخان کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم لوگ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ایاز صادق ہمارا اور اپوزیشن کا رابطہ کر وا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، ہم نے کہا اگر ڈاکٹر کہیں گے تو ایک ہفتے کیا دو ہفتے تک بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کر دیں گے، علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہا کہ ہم یہ مان گئے تو ہمارا ایشو ڈاؤن ہو جائےگا، علیمہ خان کی وجہ سے میڈیکل چیک اپ نہیں ہو سکا، اس معاملے میں بھر پور قسم کی سیاست کھیلی گئی ہے، اگر آپ کی نیت ٹھیک ہوتی تو آپ پہلے روز ہی مان جاتے، سیاسی لیڈر آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علمیہ خان معاملے پر ویٹو کر دیتی تھیں، یہ اس معاملے کو کیش کرنا چاہتے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں انجیکشن لگنا تھا، ہم نے احتیاطاً اسپتال جاکر بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگوایا، کوئی بھی قیدی ہو ، اس کو علاج کی ضرورت ہے تو یہ ہمارا فرض ہے، لیکن ملک میں دیگر قیدی بھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا ملتا ہے وہ سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے، پھر یہ روڈ بلاکس، لوگوں کو تنگ کرنا کیوں؟

انہوں نے مزید کہا صحافیوں کو لے جا کر دکھانا چاہیے کہ وہاں جو سہولیات ہیں وہ دیکھیں، حکومت اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی، آپ کے پاس کل میڈیکل رپورٹ بھی آ گئی ہے اور اس میں تمام چیزیں تھیں، بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو غیرمناسب ہے کہ میں اس وقت شیئر کروں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں خرابی پیدا کی جائے، ہم صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا، اس طرح کا تماشا بنانا بالکل غیرمناسب ہے اور لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، عدالت کا فیصلہ آچکا کہ کے پی میں بند سڑکوں کو بحال کیا جائے، کسی اور کے عزائم میں اپنی سیاست کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، ہم عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
’’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘‘
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026