یوئیفا نیشنز لیگ میں اسرائیلی فٹبالر کو متنازع انداز میں جشن منانے پر میدان سے نکال دیا گیا۔
فٹبالر نے آسٹریا کیخلاف گول کر کے کارنر کا جھنڈا نکالا اور فائرنگ کا اشارہ کیا جس پر ریفری نے فوری طور پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا۔
کئی اسرائیلی کھلاڑی رونا دھونا کرتے رہے لیکن ریفری نے ایک نہ سنی اور اپنے فیصلے پر ڈٹ رہے۔ اسرائیلی کھلاڑیوں کی بحث و تکرار بھی کسی کام نہ آئے اور ریفری نے کھلاڑی کو باہر بھیج دیا۔
میچ میں اسرائیل کو تین ایک سے شکست ہوئی اور کھلاڑی ریفری کے فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے رہے۔
