Preloader

(24 ستمبر 2026): چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کیلیے اسلام آباد آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استعفیٰ ہمارا بڑا مطالبہ ہے۔

خالد حسین باٹھ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جائز مطالبات کیلیے کل 3 بجے کوئٹہ پریس کلب سے نکلیں گے، احتجاج کیلیے 20 اضلاع کی تنظیمیں پہنچ گئی ہیں، ہم کسانوں کے مسائل حل کرنے کی ہی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات مان لیتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے، ہمارا سب سے بڑا مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استعفیٰ ہے، پنجاب حکومت نے کمیٹی بنائی تھی لیکن گندم کاشت کرنے کیلیے ابھی تک کچھ نہیں کیا، شوگر مالکان کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کر رہے، کوئٹہ میں کسانوں کو کھاد بالکل نہیں مل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی

چیئرمین کسان اتحاد نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں سے کسان نکلیں گے، مریم نواز کی ناقص پالیسی کی وجہ سے چاروں صوبوں میں زراعت کا برا حال ہے، کوئٹہ سے سکھر جائیں گے پھر پنجاب کی طرف بڑھیں گے، ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کے مطالبے سے بڑا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن احتجاج کرنے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، پنجاب میں ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئٹہ سے بڑی تعداد سے جب آئیں گے تو روک نہیں پائیں گے، پنجاب کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی بھی نہیں مل رہا، آٹا ویسے ہی نہیں دستیاب نہیں، اپنے حق کیلیے نکل رہے ہیں اس کیلیے ہمیں جو کرنا پڑا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *