Preloader

نیو یارک (23 ستمبر 2026): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی حکام سے ہونے والی گفتگو میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، اہم بات یہ ہے کہ ان سے کم از کم بات چیت تو ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران اور اس کی پراکسیز نے سفارتی تنصیبات پر حملے کیے جو غیر معمولی بات ہے، تہران نے کویت میں امریکی سفارتخانے پر بھی حملہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکام اس غلط فہمی میں ہیں کہ نومبر میں ڈیموکریٹس کامیاب ہوں گے، ان کو غلط فہمی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اقدامات نہیں کر سکیں گے، ایرانی امریکی نظام کو پوری طرح نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدے کے تحت امریکا اپنے وعدوں پر قائم رہے گا، روبیو

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلیے کافی گولہ بارود موجود ہے، امریکا دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے، امریکا کہیں بھی اپنی عسکری موجودگی کم کرنے کی بات کرے تو سب کو تشویش ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *