Preloader

جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر مارکو ینسن کے کیچ نے آسٹریلوی کرکٹر میٹ رینشا کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔

ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی، 298 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 41.2 اوورز میں 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میتھیو بریٹز کو شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کی خاص بات مارکو ینسن کی 59 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز، ایک وکٹ اور شاندار کیچ بھی تھا جس نے میچ جنوبی افریقا کے حق میں کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ینسن نے پہلے بیٹ اور بول نے شاندار کھیل پیش کیا پھر 44 رنز پر بیٹنگ کررہے میٹ رینشا کا ناقابل یقین کیچ تھام کر ان کی اننگ کا بھی خاتمہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 36.1 اوورز میں جب آسٹریلیا کے 215 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو میٹ رینشا اننگز آگے بڑھا رہے تھے کہ کوئٹزی کی گیند پر مارکو ینسن نے باؤنڈری کے قریب ڈائیو لگا کر شاندار کیچ پکڑ لیا جسے دیکھ کر ناصرف کمنٹیٹر بلکہ شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *