Skip to content
  • Thursday, 30 April 2026
  • 1:31 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • متحدہ عرب امارات، اوپیک علیحدگی کے بعد…!

حالیہ پوسٹس

  • بوائے فرینڈ کو پیسے دینے سے منع کرنے پر لڑکی نے لڑکے کیساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا
  • عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
  • کراچی میں شدید گرمی، اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا
  • پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ، وجہ بھی سامنے آگئی
  • 5 سال کے دوران اغوا کی جانیوالی 824 خواتین کا کچھ پتا نہ چل سکا
Headline تازہ ترین

متحدہ عرب امارات، اوپیک علیحدگی کے بعد…!

DAILY MITHAN Apr 30, 2026 0


آج اکیسویں صدی کے جدید دور کی عالمی معیشت میں توانائی، خصوصاً تیل، بنیادی حیثیت رکھتا ہے، تیل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل بھی عالمی مالیاتی نظام، تجارت، صنعت اور عام آدمی کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے،ایک ایسے وقت میں جب دنیا کا ہر ملک ایران جنگ کی وجہ سے تیل کے بحران کا سامنا کررہا ہے، متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کے حکومتی اتحاد اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کرکے تیل کی عالمی منڈیوں میں ایک نیا بھونچال برپا کردیا ہے، حالیہ پیش رفت نے نہ صرف عالمی توانائی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ اسکے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشتوں پر مرتب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

 تاریخی طور پرتیل ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کے مابین اوپیک اتحاد 1960 میں قائم ہوا جسکابنیادی مقصد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے تیل کی پیداوار کا کوٹہ مقرر کرنا تھا، اوپیک ممبران میں سعودی عرب، ایران، ونیزویلا، کویت اور متحدہ عرب امارات کا شمار اہم ترین ممبران میں کیا جاتا ہے ، تاہم 2016ء میں روس، آذربائیجان، قازقستان، میکسیکو، عمان، بحرین اور ملائشیا وغیرہ کی شمولیت سے اوپیک پلس کا پلیٹ فارم تیل کی عالمی سیاست کا مرکز بن گیا، مذکورہ اتحاد کے ممالک دنیا کا چالیس فیصد سے زیادہ تیل پیدا کرتے ہیں جبکہ اسی فیصد سے زیادہ تیل کے ذخائر پر بھی انہی اوپیک ممالک کا کنٹرول ہے۔

 اوپیک کا ہیڈکوارٹر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم ہے، تاہم اسکی غیررسمی قیادت سعودی عرب کے پاس سمجھی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سے اس اہم فیصلے پر سعودی عرب یا دیگر اتحادی ممالک سے مشاورت کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ یہ مکمل طور پر یو اے ای کا اپنا فیصلہ ہے اور اس کیلئے کسی دوسرے ملک سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق لگ بھگ ساٹھ سال بعد اوپیک اتحاد سےعلیحدگی کا مقصد عالمی منڈی میں متحدہ عرب امارات کو ایک ذمہ دار، خودمختار اور قابلِ اعتماد تیل ایکسپورٹ کرنے والے ملک کے طورپر منوانا ہے، اوپیک اتحاد کی وجہ سے امارات کو دیگر ممبران ممالک کی مانند ایک مخصوص کوٹے کے تحت تیل پیدا کرنا پڑتا تھا تاکہ عالمی منڈی میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا توازن برقراررہ سکے۔ عالمی میڈیا میں کچھ ایسی خبریں بھی منظرعام پر آئی ہیں کہ یو اے ای گزشتہ چند برسوں میں اپنی تیل پیدا کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، اماراتی حکام کی خواہش ہے کہ زیادہ زرمبادلہ کمانے کیلئے زیادہ تیل ایکسپورٹ کیا جائے،اس حوالے سے یو اے ای نے آئندہ برس 2027 تک یومیہ پانچ ملین بیرل تیل پیدا کرنے کا ہدف پہلے ہی مقرر کررکھاہے،تاہم اوپیک کا طے شدہ کوٹہ سسٹم متحدہ عرب امارات کے عزائم میں حائل تھا، اوپیک سے علیحدگی کے بعد اب یو اے ای کسی قسم کےکوٹہ سسٹم کے تحت اپنی تیل کی پیداوار کو محدود کرنے کا پابند نہیں ہوگا۔

اگرچہ یو اے ای کا سرکاری موقف یہی ہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس سے اوپیک یا اوپیک پلس کے دیگر ممالک پر فوری طور پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا، تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اسکے طویل مدتی اثرات نہ صرف عالمی تیل منڈی پرمرتب ہونگے بلکہ اب خطے میں نئی صف بندیوں میں تیزی آئے گی۔ یو اے ای کا شمار مشرق وسطیٰ کی مضبوط ترین معیشتوں میں ہوتا ہے ، یو اے ای کے اوپیک کو خیرباد کہہ دینے سے تیل کی قیمتوں میں غیریقینی حد تک اُتار چڑھاؤ متوقع ہے، اگر عالمی منڈی میں اماراتی تیل زیادہ مقدار میں آجاتا ہے تو قیمت میں کمی ہوسکتی ہے جبکہ جغرافیائی کشیدگی قیمتوں کو اُوپر لے جا سکتی ہے، اماراتی حکام اب اپنی مرضی سے اپنی شرائط پر ایشیائی اور دیگر ممالک کے ساتھ براہ راست معاہدے کر سکتے ہیں۔

 تاہم یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی عالمی تجارت کا بڑا دارومدار آبنائے ہُرمز پر ہے ، جسکی حالیہ بندش نےامارات کی سپلائی چین کو بھی شدیدمتاثر کیا ہے،انہی خطرات کے پیش نظر یو اے ای نےفجیرہ پورٹ کو ایک اہم متبادل بندرگاہ کے طور پر تیار کیا ہے، جو آبنائے ہرمز کی حدودسے باہر واقع ہے،ابوظہبی فجیرہ پائپ لائن خلیج فارس کے اندر سے تیل کو براہ راست فجیرہ تک پہنچاتی ہےجس سے ہرمز پر انحصار کم ضرور ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں۔ 

ماضی میں یو اے ای کے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہت زیادہ قریبی جبکہ قطر کے ساتھ کشیدگی کا شکار رہے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں مشرق وسطیٰ کا علاقائی منظر نامہ اتنی تیزی سے تبدیل ہواہے کہ اب مشترکہ مفادات کا حصول امارات اور قطرکو ایک دوسرے کے قریب لے آیا ہے، قطر کی جغرافیائی حیثیت ایسی ہے کہ اسکی بحری تجارت بھی بڑی حد تک آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ قطر بھی امارات کے ساتھ تعاون بڑھاتے ہوئے سمندری گزرگاہوں کے تحفظ اور متبادل راستوں میں دلچسپی رکھتا ہے، دوسری طرف عالمی میڈیا میں ایسی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ آیا اوپیک سے علیحدگی کا اماراتی فیصلہ خطے میں جاری ایران کشیدگی کے تناظر میں اُٹھایا گیا ہے یا پھریہ اوپیک کے بااثر ترین ممبر سعودی عرب سےمبینہ ناراضی کا اظہارہے؟

تاہم اس امر پر سب کا اتفاق ہے کہ یو اے ای کا اوپیک سے نکلنا عالمی توانائی سیاست میں ایک اہم موڑ ہے، اس فیصلے سے جہاں امارات کو اپنی معیشت کے استحکام اور توانائی پالیسی کو خودمختارانہ انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، وہیں عالمی تیل منڈی میں غیر یقینی صورتحال میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ ایران امریکہ کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بندش اور خلیجی سیاست میں اہم تبدیلیاں اس بحران کو مزید پیچیدہ کرسکتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ مشرق وسطیٰ پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہے،ایسے میں توانائی کے معاملات مزید حساس ہو جائیں گے، امارات کے نقش قدم پر مزید ممالک بھی اوپیک کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، تیل کی سپلائی کے نئے راستے اور نئے تجارتی معاہدے طے پاسکتے ہیں جس سے عالمی تجارت کا توازن یکسر بدل سکتا ہے۔

پاکستان جیسے ممالک کیلئے یہ نازک صورتحال ایک چیلنج بھی ہے اور موقع بھی کہ ہم اپنی توانائی پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کریں،اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کیےتوہمارے خطے میں ہونے والی یہ تبدیلیاں ہماری معیشت کو کسی نئے بحران سے دوچار کرسکتی ہیں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کراچی میں شدید گرمی، اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
5 سال کے دوران اغوا کی جانیوالی 824 خواتین کا کچھ پتا نہ چل سکا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پی ایس ایل کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
کامیڈین جمی کمل میلانیا ٹرمپ کو متوقع بیوہ کہہ کر مشکل میں پھنس گئے
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
سندھ حکومت کا کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون اور تین سالہ بچی کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا، لرزہ خیز انکشافات
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
مٹیاری شاہ پور میں گھر سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد، ایک شخص گرفتار
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
ایران سے جنگ میں اب تک امریکا کا کتنا پیسہ لگا؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور کہیں شدید گرم رہنے کا امکان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے: باقر قالیباف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور ایران میں ایسے عناصر ہیں جو جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے: شاہزیب خانزادہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
امریکی ناکا بندی کیخلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی: ایران
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے فون پر مذاکرات جاری ہیں، جنگ پھر سے شروع کرنےکی دھمکی کے بعد ٹرمپ کا خوش آئند بیان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں گرین لائن اورکے4 پروجیکٹ کیلئے وفاق نے رقم دی تھی،9 سال ہوگئے پیسےخرچ نہيں ہوئے: شاہد خاقان عباسی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر جنوبی وزیرستان میں سول آبادی پر حملہ، پاک فوج کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق ڈائیگناسٹک رپورٹ مکمل بے بنیاد ہے، چیئرمین نیب
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکو ذہنی صحت کی اسکریننگ نافذکرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
DAILY MITHAN Apr 29, 2026