Skip to content
  • Saturday, 13 June 2026
  • 7:10 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی موٹاپے سے نجات پانے کا آسان طریقہ

حالیہ پوسٹس

  • ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے: وزیرداخلہ
  • پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازع جاری رہے: خواجہ آصف
  • ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
  • برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج
  • چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم
Headline تازہ ترین

غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی موٹاپے سے نجات پانے کا آسان طریقہ

DAILY MITHAN Feb 6, 2026 0


غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی موٹاپے سے نجات پانے کا آسان طریقہ

ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے / فائل فوٹو

جسمانی وزن میں اضافہ کسی بھی فرد کو اچھا نہیں لگتا اور اس میں کمی لانے کے لیے وہ اکثر کم مقدار میں غذا کا استعمال کرنے لگتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ڈائیٹنگ کرنے لگتے ہیں۔

مگر غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی جسمانی وزن میں کمی لانا یا موٹاپے سے نجات پانا ممکن ہے، بس غذا کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برسٹل یونیوسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کی جگہ صحت کے لیے مفید خوراک کے استعمال سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے اور ڈائیٹنگ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد صرف الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے دونوں گروپس یکساں مقدار میں غذا کو جزوبدن بناتے ہوں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد اکثر الٹرا پراسیس غذائیں استعمال کرتے ہیں، وہ دیگر کے مقابلے میں اوسطاً اضافی 330 کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

اس تحقیق میں امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی غذائی عادات اور جسمانی وزن میں درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس نئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ جو افراد صرف صحت کے لیے مفید غذا کا زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں تو اس سے جسمانی وزن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس طرح کی غذائیں جیسے سبزیوں، پھلوں، گریوں اور سالم اناج وغیرہ کو کھانے کے عادی افراد زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

یہ افراد اگر معمول سے زیادہ کھانا کھالیتے ہیں تو بھی الٹرا پراسیس غذائیں کھانے کے عادی افراد کے مقابلے میں کم کیلوریز کو جزوبدن بناتے ہیں۔

محققین کے مطابق درحقیقت صحت کے لیے مفید غذائیں غذائی ذہانت جیسا کام کرتی ہیں اور ایسے افراد کا جسمانی وزن تیزی سے کم ہوتا ہے یا مستحکم رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کھانے کے شوقین افراد متعدد ضروری وٹامنز اور منرلز سے محروم رہتے ہیں اور جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا غذائی رویہ جسمانی وزن کے حوالے سے اہم ہوتا ہے، اگر آپ سبزیوں اور پھلوں کو ترجیح دیتے ہیں تو قدرتی طور پر موٹاپے کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے جسمانی وزن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ جسمانی چربی بھی بڑھتی ہے یا توند نکل آتی ہے۔

حقیق میں موٹاپے کے شکار 175 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے غذائی عادات کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

ان افراد سے معلوم کیا گیا کہ وہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا کتنا استعمال کرتے ہیں اور پھر اس کا موازنہ بحیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی غذا Mediterranean ڈائٹ کے اثرات سے کیا گیا۔

اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک کے شہریوں کی یہ عام غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے)۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کا جسمانی وزن بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ Mediterranean ڈائٹ سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

درحقیقت لوگ جتنی زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال اتنا گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ کچھ الٹرا پراسیس غذاؤں جیسے میٹھے مشروبات یا سوڈا سے جسمانی وزن اور چربی میں دیگر کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحقیق میں بہت کم افراد کو شامل کیا گیا مگر نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں بالخصوص میٹھے مشروبات کا استعمال کم از کم کرنا چاہیے تاکہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو غذا جتنی زیادہ پراسیس کی جائے گی، اس کے استعمال سے جسم میں انسولین کے اخراج اور چربی کی مقدار میں اتنا اضافہ ہوگا۔

محققین کے مطابق پراسیس غذائیں بہت جلد ہضم ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو جلدی بھوک لگنے لگتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوڈا اور کیک جیسی غذاؤں کا استعمال سب سے پہلے ترک کرنا چاہیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے: وزیرداخلہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازع جاری رہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے :اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کا سامان چوری ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گرکر تباہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں کراچی کو واٹر سپلائی کے K4 منصوبے کیلئے 10 ارب مختص
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شمسی سوسائٹی انتظامی نااہلی اور بلدیاتی غفلت کا شکار، سڑکوں پر مہینے سے گندے پانی کا راج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی ائیرپورٹ پر لاوراث سوٹ کیس سے زندہ چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
’مجھ پر تشدد کیا گیا‘، بھارتی اداکارہ نے عامر خان کے بھائی سے شادی کا دردناک احوال بتادیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای قونصل خانے کی اپنے ورکرز کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک کام نہ کرنیکی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
پی ایم اے کی ٹیم نے دنیا کی 16 ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026