کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی پولیس چیف نے ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنےکا نوٹس لیتے ہوئے واقعےکی انکوائری کی ہدایت کردی۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے واضح کیاکہ قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔
ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کرتی تھی۔


























Leave a Reply