Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 12:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت ماضی سے سبق سیکھے

حالیہ پوسٹس

  • فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
  • ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
  • بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
  • ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
  • بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل
Headline تازہ ترین

بھارت ماضی سے سبق سیکھے

DAILY MITHAN May 24, 2026 0


قارئین! آپ کو بتاتا چلوں کہ بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینے کی دھمکی شر انگیز ، ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہے۔ بھارتی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج جغرافیائی حدود سے ماورا ہوں گے، ایسی کوئی بھی کوشش نہ صرف پورے خطے بلکہ اس سے باہر بھی تباہ کن ہو گی۔ 

بھارتی آرمی چیف نے ایک روز قبل اپنے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ پاکستان انتخاب کرلے کہ جغرافیہ میں رہنا ہے یا تاریخ میں ، آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کی اس گیدڑ بھبکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابل تردید حصہ ہے۔

 بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کو قبول نہیں کر سکی ، نہ ہی بھارتی قیادت 8دہائیاں گزرنے کے با وجوددرست اسباق سیکھ سکی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان کسی ذمے دار فوجی قیادت کا موقف نہیں بلکہ شکست خوردہ ذہنیت، جنگی جنون اور سیاسی دبائو میں مبتلا ایک ایسے نظام کی عکاسی کرتا ہے جو اپنی داخلی ناکامیوں اور عسکری خفت کو چھپانے کیلئے اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے پر اتر آیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ برس ہونے والی کشیدگی اور آپریشن سندور کے نتیجے میں بھارت کو جس شرمندگی اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی آرمی چیف کا لب ولہجہ اسی خفت کو مٹانے اور اپنی قوم کو مصنوعی حوصلہ دینے کی ناکام کوشش دکھائی دیتا ہے ۔

 ایک ایسی قیادت جو میدان میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے وہ اکثر الفاظ کی گولہ باری سے اپنی کمزوری کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ایک طرف مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری طرف بیانات دے کر دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بھارت کسی دبائوپر آمادہ نہیں ہوا۔ دراصل یہ اپنی ساکھ بچانے کی ایک سیاسی اور نفسیاتی کوشش ہے۔ ماضی میں بھی بھارت مختلف مواقع پر مذاکرات کو محض سفارتی وقفہ حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتا رہا ہے۔ 

تاہم اس بار بھارتی عوام اور سنجیدہ حلقے خود سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر سب کچھ نئی دہلی کے دعوئوں کے مطابق تھا تو پھر مذاکرات کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے ؟ اس لئے بھارت کے اندر بعض حلقے آرایس ایس کے حالیہ نرم اشاروں کو دراصل ایک غیر علانیہ اعتراف شکست قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کی کوشش یہ معلوم ہوتی ہے کہ اگر آگے چلکر مذا کرات کا کوئی عمل شروع ہو تو اسے اپنی دھمکیوں کا نتیجہ قرار دیکر داخلی بیانیہ بنایا جا سکے، لیکن زمینی حقائق ، آپریشن بنیان مرصوص کے نتائج اور گزشتہ برس کے واقعات پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ پاکستان پہلے بھی واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنے دفاع سے غافل نہیں اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ 

عالمی برادری کو اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے کیونکہ ایک ایٹمی خطے میں اس قسم کی زبان درازی خطرناک نتائج کو جنم دے سکتی ہے۔بھارت کا پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ کوئی نئی بات نہیں۔ وسطِ اگست 1947 سے لیکر آج تک بھارت نے پاکستان کو کمزور کرنے، اسے غیر مستحکم رکھنے اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھارت کا کردار تاریخ کا وہ باب ہے جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرگرمیوں کا ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے میں بھارت کا کردار بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ 

یہ سب کچھ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نے پاکستان کو ہمیشہ دشمن کی نظر سے دیکھا ہے اور کبھی ایک اچھے ہمسائے کی طرح برتائو کرنے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن پاکستان نے ہر آزمائش میں اپنی قوم کو متحد اور اپنی سرحدوں کو محفوظ رکھا۔ پاک فوج نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ ملک کا دفاع کیا ہے وہ دنیا کیلئے مثال بن چکا ہے۔ ہماری فضائیہ، بحریہ اور بری فوج تینوں شاخیں اس سطح پر تیار اور تربیت یافتہ ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہیں۔ یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان کیا ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی کا حصہ ہے یا محض جذباتی ردِعمل؟ 

اگر یہ حکمتِ عملی ہے تو بہت خطرناک ہے کیونکہ 2جوہری ریاستوں کے درمیان اس طرح کے بیانات کشیدگی کو اس سطح تک لے جا سکتے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں رہتی اور اگر یہ محض جذباتی ردِعمل ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت کی فوجی قیادت پاکستان کیخلاف اپنی ناکامیوں سے اتنی پریشان ہے کہ اس کا ذہنی توازن متاثر ہو چکا ہے۔ دونوں صورتوں میں بھارتی قیادت کا یہ رویہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

 دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ جنوبی ایشیا میں جنگ کے نتائج صرف 2ممالک یا اس خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی سا لمیت، خودمختاری اور وقار پر سمجھوتہ کر کے نہیں۔ آئی ایس پی آر کا جوابی بیان اس پس منظر میں دیکھا جائے تو یہ محض ایک فوجی ترجمان کا بیان نہیں بلکہ پوری قوم کا پیغام ہے۔

 یہ پیغام بھارت کیلئے بھی ہے، بین الاقوامی برادری کیلئے بھی اور ان تمام طاقتوں کیلئے بھی جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں بے شک پاکستان زندہ ہے، پاکستان مضبوط ہے اور پاکستان کو اسکے جغرافیے سے مٹانے کا خواب دیکھنے والا خود اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران جنگ کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا آغاز
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
2 برس میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ای پی ایل کی فاتح ٹیم آرسنل کی کامیابی میں شامل پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
معمولی جھگڑے پرخاتون قتل، دیور، سسر اور ساس سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
مناسک حج کا آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
شعیب ملک نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانے کا حل پیش کر دیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چین کی معاشی ترقی کو روکنےکیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی: وزیر اعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں، اسلام قبول کرنیوالے تامل اداکار کی گفتگو
DAILY MITHAN May 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026