تازہ ترین
نومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدال السید کی ٹرمپ کو بڑی پیشکشبجلی کا بل جمع کروائیں اور انعام پائیں، مگر کیسے؟’درِ نجات‘ کے ’ابوبکر‘ کی بھارت میں بے پناہ مقبولیت، لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟’ایڈمن سوسائٹی میں عمارت 8 ماہ کے قلیل عرصے میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی‘فارمولا دودھ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی ہدایتموسم سرما میں بالوں کو جھڑنے اور خشکی سے بچانے کا آسان نسخہاین سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، 200 چینی باشندے گرفتارسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےنومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدال السید کی ٹرمپ کو بڑی پیشکشبجلی کا بل جمع کروائیں اور انعام پائیں، مگر کیسے؟’درِ نجات‘ کے ’ابوبکر‘ کی بھارت میں بے پناہ مقبولیت، لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟’ایڈمن سوسائٹی میں عمارت 8 ماہ کے قلیل عرصے میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی‘فارمولا دودھ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی ہدایتموسم سرما میں بالوں کو جھڑنے اور خشکی سے بچانے کا آسان نسخہاین سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، 200 چینی باشندے گرفتارسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیے
پاکستان

بجلی کا بل جمع کروائیں اور انعام پائیں، مگر کیسے؟

ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (میپکو) اب ڈاکخانہ کی بجائے راست کے ذریعے بل ادا کرسکیں گے۔

بل جمع کروانے کے لیے صارفین بل اسکین کریں، راست کے ذریعے پیمنٹ کریں اور انعام حاصل کریں اور اب تک 9 خوش نصیب صارفین انعامات حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے بل کی ادائیگی 31 دسمبر 2026 کو ختم ہوجائے گی۔ میپکو نے صارفین کو اطلاع دی ہے کہ وہ اب بجلی کے بل ’راست‘ کے ذریعے ادا کریں۔

دوسری جانب کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

کیسکو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں 21 اور 22 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11kv اسٹیڈیم، شہباز ٹاون، پی ٹی وی، مارک فیکٹری، جی او آر، دیبہ فیڈرز صبح 8 بجے تا دوپہر 2 بجے، نیز اسی گرڈ کے 11kv پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، سمنگلی فیڈرز جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے دلدارکاریز، سمنگلی ایکسپریس، بی ایم سی اور کچلاک گرڈ کے مجیب فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق 22 نومبر بروز اتوار شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ، خروٹ آباد، پی اے ایف، جبل نور، عمر، ویسٹرن بائی پاس، آریا، کڈنی، ادیان، داریم فیڈرزنیز زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے صبح 10:30 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

Source: پاکستان