تازہ ترین
نومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدال السید کی ٹرمپ کو بڑی پیشکشبجلی کا بل جمع کروائیں اور انعام پائیں، مگر کیسے؟’درِ نجات‘ کے ’ابوبکر‘ کی بھارت میں بے پناہ مقبولیت، لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟’ایڈمن سوسائٹی میں عمارت 8 ماہ کے قلیل عرصے میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی‘فارمولا دودھ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی ہدایتموسم سرما میں بالوں کو جھڑنے اور خشکی سے بچانے کا آسان نسخہاین سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، 200 چینی باشندے گرفتارسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےنومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدال السید کی ٹرمپ کو بڑی پیشکشبجلی کا بل جمع کروائیں اور انعام پائیں، مگر کیسے؟’درِ نجات‘ کے ’ابوبکر‘ کی بھارت میں بے پناہ مقبولیت، لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟’ایڈمن سوسائٹی میں عمارت 8 ماہ کے قلیل عرصے میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی‘فارمولا دودھ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی ہدایتموسم سرما میں بالوں کو جھڑنے اور خشکی سے بچانے کا آسان نسخہاین سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، 200 چینی باشندے گرفتارسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیے
تازہ ترین

این سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، 200 چینی باشندے گرفتار

اسلام آباد (20 اکتوبر 2026): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مالیاتی فراڈ میں ملوث 200 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل مالیاتی فراڈیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا اور ایک ہی دن میں درجنوں چھاپے مارے۔

بیان میں بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے آئی نائن میں سب سے بڑی کارروائی کی، ملزمان کی نشاندہی پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں چھاپے مارے گئے اور اس دوران 200 چینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپ، سرور اور کمپیوٹر ہارڈ ڈسک برآمد کیے گئے، پکڑے جانے والے غیر ملکی بڑے مالیاتی فراڈ میں ملوث ہیں۔

Source: پاکستان