Skip to content
  • Wednesday, 17 June 2026
  • 10:05 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آئی ایم ایف کا امارات کے قرضوں کی واپسی پر اظہار تشویش، رول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر خزانہ

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ کی بے رخی، مودی منہ تکتے رہ گئے، ویڈیوز وائرل
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو
  • میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے جرمن کھلاڑی کا ریکارڈ برابرکردیا
  • میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا
  • نیا معاہدہ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کیخلاف دیوار ہے: ٹرمپ
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا امارات کے قرضوں کی واپسی پر اظہار تشویش، رول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر خزانہ

DAILY MITHAN Feb 26, 2026 0


آئی ایم ایف کا امارات کے قرضوں کی واپسی پر اظہار تشویش، رول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے بھی ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس کی ایک سال کے لیے رول اوور میں پاکستان کی ناکامی پرتشویش کا اظہار کیا ہے اگرچہ اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف وفد کو یقین دلایا ہے کہ قلیل مدتی انتظامات مکمل ہیں اور متعلقہ حکام طویل مدتی رول اوور کے لیے امارات سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ رول اوور میں کوئی مسئلہ نہیں ہےلیکن سمجھ نہیں آتی کہ میڈیا اسے کیوں مسئلہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے بھی ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن بدھ کو کراچی اور اسلام آباد پہنچا جہاں ٹیم کے ایک رکن نے اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی اور یو اے ای سے ایک سالہ رول اوور حاصل نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمیڈیا کو بتایا کہ یو اے ای نے اپنے ڈیپازٹس واپس نہیں لیے اور طویل مدت کے لیے رول اوور پر بات چیت جاری ہے تاہم ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان کو ابھی تک یو اے ای سے تحریری یقین دہانی موصول نہیں ہوئی، حکومت نے پہلے صرف دو ماہ کا عارضی رول اوور حاصل کیا تھا اور اب نئی شرائط پر بات ہو رہی ہے،  اس بدلتی ہوئی صورتحال کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری جائزے میں واضح طور پر ظاہر کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف مشن اور اسٹیٹ بینک حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، شرح تبادلہ کی مینجمنٹ، دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور اینٹی منی لانڈرنگ کے اقدامات سمیت بینکنگ ریگولیشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تعارفی سیشن کے دوران اسٹیٹ بینک کے گورنر اور انتظامیہ نے بتایا کہ جنوری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 121 ملین ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 393 ملین ڈالر کا خسارہ تھا۔ 

تاہم، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.74 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 564 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ یو اے ای کے کل 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں موجود ہیں ان میں سے 1، 1 ارب ڈالر کے دو ڈیپازٹس 17 اور 23 جنوری کو میچور ہوئے تھے جنہیں پہلے ایک ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا جس کی مدت اب 16 اور 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے، اب اسے عارضی طور پر 16 اور 23 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے، تیسری قسط کی واپسی بھی اس کی مقررہ تاریخ کے قریب متوقع ہے، پاکستان کو ان ڈیپازٹس پر 6.5 فیصد سے زائد سود ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ کی بے رخی، مودی منہ تکتے رہ گئے، ویڈیوز وائرل
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے جرمن کھلاڑی کا ریکارڈ برابرکردیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
نیا معاہدہ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کیخلاف دیوار ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
رحیم یار خان میں بارش اور آندھی سے تباہی، حادثات میں 7 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
قومی سیاسی بحران
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
سینیگال کیخلاف 2 گول، فرانس کے ایم باپے نے پیلے اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
تیونس نے پہلے میچ میں شکست کے بعد کوچ کو برطرف کر دیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
ایم باپے کا جادو چل گیا، سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور پرچم نے سماں باندھ دیا، اسٹیڈیم میں ایرانی فینز پُرجوش
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
امریکا نے اسرائیل کو ایران کیساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور کے علاقے سندر میں 5 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر سرعام فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں 16 ارب روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ اسکینڈل کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
جب آبادی کی بنیاد پر صوبوں کو رقم ملےگی تو کون سا صوبہ آبادی کنٹرول کرنا چاہےگا؟ مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
یلو لائن بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن، 2 افسروں کیخلاف مقدمہ درج
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش زبانی جمع خرچ نہیں ہونی چاہیے، انکو خود چل کرآنا چاہیے: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Jun 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی سال 2026-27 کیلئے 2 بجٹ تیار کر لیے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026