امریکی ڈیموکریٹس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
30 امریکی ایوان ڈیموکریٹس نے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ایسے ملک کا ساتھ دے رہا ہے جس کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا امریکی حکومت سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتی آئی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ سرکاری ابہام کی پالیسی مشرق وسطیٰ میں عدم پھیلاؤ کو ناممکن بناتی ہے۔
امریکی ڈیموکریٹس نے زور دیا کہ کانگریس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جوہری توازن ، تنازع کے بڑھنے کے خطرے ، انتظامی منصوبہ بندی اور ممکنہ ہنگامی حالات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرے ۔


























Leave a Reply