Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 12:46 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے

حالیہ پوسٹس

  • فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
  • ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
  • بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
  • ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
  • بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل
تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے

DAILY MITHAN May 24, 2026 0


امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے

دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے جس کی مدت 60 روز ہوگی اور باہمی رضامندی سے اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی، امریکی خبر ایجنسی/ فائل فوٹو

امریکا اور  ایران ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کو آزادانہ تیل فروخت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

امریکی خبر ایجنسی AXIOS کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے جس کی مدت 60 روز ہوگی اور  اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ان 60 دنوں کے دوران ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول ٹیکس کے بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور ایران آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے پر آمادہ ہوگا تاکہ جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال ہو سکے جبکہ  ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق مذاکرات بھی جاری رکھے جائیں گے۔

خبر ایجنسی  کا بتانا ہے  اس کے بدلے امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں نرم کرے گا اور بعض اقتصادی پابندیوں میں نرمی دی جائے گی تاکہ ایران عالمی منڈی میں آزادانہ تیل فروخت کر سکے اور اس اقدام سے ایرانی معیشت کو فائدہ ہوگا تاہم عالمی تیل مارکیٹ کو بھی نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

امریکی حکام کے مطابق معاہدے کا بنیادی اصول ’کارکردگی کے بدلے ریلیف‘ ہوگا، یعنی ایران جتنی تیزی سے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹائے گا اور بحری تجارت بحال کرے گا، امریکا اسی رفتار سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں نرم کرے گا۔

خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ  ایران فوری طور پر منجمد فنڈز کی بحالی اور مستقل پابندیوں کے خاتمے کا خواہاں تھا تاہم امریکی مؤقف یہ ہے کہ یہ اقدامات صرف عملی رعایتوں کے بعد کیے جائیں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں ایران اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا جبکہ یورینیم افزودگی پروگرام کی معطلی اور انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کرنے سے متعلق مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے ثالثی کرنے والے ممالک کے ذریعے امریکا کو زبانی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یورینیم افزودگی محدود کرنے اور حساس جوہری مواد سے متعلق رعایتوں پر آمادہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ  خطے میں تعینات امریکی افواج 60 روزہ مدت کے دوران خطےمیں ہی موجود رہیں گی اور صرف حتمی معاہدہ طے پانے کی صورت میں انخلا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدے میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی فریق اس معاہدے میں مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے جس کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر کر رہے ہیں اور فیلڈ مارشل معاہدے کو حتمی شکل دلوانے کی کوششوں کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتے کو تہران میں موجود رہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ  وائٹ ہاؤس کو امید ہے کہ باقی معاملات آئندہ چند گھنٹوں میں حل ہو جائیں گے اور معاہدے کا اعلان آج اتوار کے دن کیا جا سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران جنگ کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا آغاز
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
2 برس میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ای پی ایل کی فاتح ٹیم آرسنل کی کامیابی میں شامل پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
معمولی جھگڑے پرخاتون قتل، دیور، سسر اور ساس سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
مناسک حج کا آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
شعیب ملک نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانے کا حل پیش کر دیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چین کی معاشی ترقی کو روکنےکیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی: وزیر اعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں، اسلام قبول کرنیوالے تامل اداکار کی گفتگو
DAILY MITHAN May 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026