Skip to content
  • Saturday, 30 May 2026
  • 3:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امراض قلب اور ذیابیطس سمیت 8 سنگین امراض سے تحفظ فراہم کرنیوالا آسان طریقہ

حالیہ پوسٹس

  • 7 دہائیوں بعد مس فرانس نے مس یونیورس میں حصہ لینے سے انکار کردیا
  • ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
  • پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
  • شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
  • آسکر ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر مارسیا لوکاس کینسر سے انتقال کرگئیں
Headline تازہ ترین

امراض قلب اور ذیابیطس سمیت 8 سنگین امراض سے تحفظ فراہم کرنیوالا آسان طریقہ

DAILY MITHAN Mar 31, 2026 0


امراض قلب اور ذیابیطس سمیت 8 سنگین امراض سے تحفظ فراہم کرنیوالا آسان طریقہ

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی / فائل فوٹو

اگر آپ امراض قلب، ذیابیطس اور دماغی تنزلی سمیت متعدد سنگین امراض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

درحقیقت اس کے لیے آپ کو روزانہ چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یورپین ہارٹ جرنل کی تحقیق میں 96 ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کا موازنہ 8 اہم امراض کے خطرے میں کمی سے کیا گیا۔

تحقیق کے لیے ان افراد کے ایک ہفتے کی جسمانی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو حاصل کیا گیا اور دیکھا گیا کہ چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتےہ یں۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا اور دیکھا گیا کہ اس عرصے میں کتنے افراد امراض قلب، ذیابیطس، ورم سے جڑے امراض، جگر کے امراض، نظام تنفس کے امراض، گردوں کے امراض اور ڈیمینشیا سے متاثر ہوئے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں جیسے سیڑھیاں چڑھنے، کچھ دیر کے لیے بھاگنے یا تیز رفتاری سے چلنے سے مختلف دائمی امراض سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

یہ حفاظتی اثر ورم سے جڑے امراض جیسے جوڑوں کی تکلیف، سنگین امرض قلب جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج اور ڈیمینشیا سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 63 فیصد، ذیابیطس کا خطرہ 60 فیصد اور قبل از وقت موت کا خطرہ 46 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اسی طرح یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں کی نوعیت مخصوص امراض سے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں، جیسے جوڑوں کے امراض کا خطرہ فوری طور پر گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمیوں سے دائمی امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مگر اس سوال کا جواب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ سخت جسمانی سرگرمیوں اور ہلکی جسمانی سرگرمیوں سے مجموعی طور پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے مگر سخت سرگرمیاں زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہیں، کیونکہ ان سے دل زیادہ مؤثر انداز سے خون پمپ کرتا ہے، خون کی شریانیں لچکدار ہو جاتی ہیں اور جسم کی آکسیجن استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
صبا قمر اس حد تک کردار میں چلی جاتی ہیں کہ انہیں دل کے دورے بھی پڑے، فیصل قریشی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرز کی غفلت، کراچی کے جناح اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
فرنچ اوپن میں ایک اور اپ سیٹ، سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو شکست
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
جاپانی آبادی میں تاریخی کمی، تعداد 12کروڑ 30 لاکھ سے بھی کم ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، دادو اور جیکب آباد میں پارہ 51 ڈگری ریکارڈ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
حج سے متعلق قیاس آرائیاں، وسیم اکرم کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان سے ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
گرمی کی شدت بڑھتے ہی مالاکنڈ اور مظفرآباد کے پہاڑی سلسلوں اور جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران ڈیل میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
مالدیپ میں ہونیوالے 4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026