Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 12:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • لوگوں کو کینسر جیسے مرض کا شکار بنانے والی 10 عام وجوہات

حالیہ پوسٹس

  • انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
  • بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
  • پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
  • صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
  • نیتین یاہو نے ایران جنگ کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی: اسرائیلی وزیراعظم آفس
Headline تازہ ترین

لوگوں کو کینسر جیسے مرض کا شکار بنانے والی 10 عام وجوہات

DAILY MITHAN Feb 1, 2026 0


لوگوں کو کینسر جیسے مرض کا شکار بنانے والی 10 عام وجوہات

ہر عمر کے افراد کینسر سے متاثر ہو سکتے ہیں / فائل فوٹو

اگر کسی فرد کو کینسر سامنا ہو تو اس سے مکمل صحتیابی کا امکان تو ہوتا ہے مگر اس صورت میں اگر اس کی تشخیص جلد ہوجائے، جبکہ بیماری کا علاج بہت تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مگر اب تک طبی ماہرین یہ تعین نہیں کرسکے کہ کس فرد میں کینسر کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

تاہم کینسر کا خطرہ بڑھانے والے چند عناصر کی ضرور نشاندہی ہو چکی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کس فرد میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہے۔

اس حوالے سے اب تک جو کچھ سائنسدان جان چکے ہیں وہ تفصیلات درج ذیل ہیں۔

عمر

عمر میں اضافہ کینسر کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر تصور کیا جاتا ہے۔

درحقیقت عمر کو کینسر کی متعدد اقسام سے منسلک کیا جاتا ہے اور کینسر کے لگ بھگ 50 فیصد مریضوں کی اوسط عمر 66 سال ہوتی ہے۔

مگر یہ واضح رہے کہ کینسر کا سامنا کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے مگر پھر بھی عمر میں اضافے کو اس بیماری کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر تصور کیا جاتا ہے۔

دائمی ورم

ورم ہمارے جسم کا ایک عام ردعمل ہوتا ہے جو مختلف ٹشوز کی انجری پر متحرک ہوتا ہے۔

ورم کے باعث ایسے کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے جو متاثرہ ٹشوز تک پہنچتے ہیں اور خون کے سفید خلیات ایسا مواد تیار کرتے ہیں جو خلیات کی نشوونما اور تقسیم کا کام کرتے ہیں، جس سے انجری ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جب متاثرہ حصہ ٹھیک ہو جاتا ہے تو یہ عمل تھم جاتا ہے۔

مگر دائمی ورم کے دوران یہ عمل ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہو جاتا ہے جس سے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

غذائی عادات

متعدد تحقیقی رپورٹس میں غذائی عادات اور کینسر کے خطرے میں اضافے یا کمی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابھی ٹھوس طور پر تو ثابت نہیں ہو سکا کہ کونسی غذا کینسر کا شکار یا اس سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے مگر یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال ممکنہ طور پر کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں ان غذاؤں کا استعمال بہت زیادہ ہو رہا ہے جبکہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال کو بھی کینسر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

الکحل

الکحل کے استعمال سے منہ، حلق، غذائی نالی، جگر اور بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا، کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

موٹاپا

جسمانی وزن میں اضافے سے کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کینسر کی ان اقسام میں بریسٹ، آنتوں، غذائی نالی، گردے، لبلبے اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین کی وجہ سے جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ کینسر سمیت امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ پریشر سے تحفظ مل سکے۔

ہارمونز

ہارمونز بھی کینسر کا خطرہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایسٹروجن وہ ہارمون ہے جس کی مقدار خواتین میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کا توازن بگڑنے سے بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کمزور مدافعتی نظام

متعدد افراد کا مدافعتی نظام مختلف امراض کے باعث کمزور ہو جاتا ہے اور کمزور مدافعتی نظام کے باعث جسم کے لیے کینسر سے لڑنا مشکل ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کمزور مدافعتی نظام سے کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مخصوص امراض

مخصوص امراض سے بھی کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

وائرسز، بیکٹریا اور پیرا سائیٹس کے باعث ہونے والی بیماریوں جیسے ہیپٹا ٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی، ایچ پی وی، Epstein-Barr virus اور Helicobacter pylori وغیرہ سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

سورج کی روشنی

سورج کی روشنی میں بہت زیادہ پھرنا بھی کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے، خاص طورپر جِلد کے کینسر کا۔

ہر عمر کے افراد میں یہ خطرہ موجود ہوتا ہے اور سورج کی روشنی میں کم وقت گزار کر اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے، خاص طورپر دوپہر سے سہ پہر کے دوران۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی سے بھی کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تمباکو میں موجود لگ بھگ 70 فیصد کیمیکلز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں اور تمباکو نوشی سے صرف پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ہی نہیں بڑھتا، بلکہ اس عادت کو کینسر کی 12 دیگر اقسام بشمول مثانے، معدے، منہ، گلے اور گردوں کے کینسر سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کروڑوں روپےکی مبینہ مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو 70 فیصد تک برقرار رکھے ہوئے ہے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کا پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
سلمان اکرم راجہ کا الزام
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 15 مئی کو ہونے والا اے لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
لیاقت شہیدکی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف، ستارہ شجاعت سے نوازاگیا، ایوارڈ شہید کی والدہ نے وصول کیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم شدید گرم رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات فروش انمول عرف پنکی کا تذکرہ سینیٹ کمیٹی اجلاس تک جا پہنچا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی دو خواتین نے سیلنگ میں نئی تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی معیشت کا گیم چینجر ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی 16 ماہ سے خاموش
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
حکومت کا اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام بھیجا، امریکی سفیر برائے اسرائیل
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
8 ارب روپے سے زائد خسارہ ختم، دو سال میں ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کی منظوری
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایسا ملک جہاں زمین پر گرے آم اٹھانے پر بھی 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہے
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
حنیف عباسی کیخلاف احتجاج کیلئے شہری پارلیمنٹ احاطے میں کیسے گُھسا؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے
DAILY MITHAN May 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 13, 2026