Skip to content
  • Saturday, 30 May 2026
  • 6:07 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی

حالیہ پوسٹس

  • جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
  • پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
  • 7 دہائیوں بعد مس فرانس نے مس یونیورس میں حصہ لینے سے انکار کردیا
  • ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
تازہ ترین

بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی

DAILY MITHAN Jan 27, 2026 0


بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی

امیدواروں کو امتحانی اسمارٹ ٹیبلٹس دیے گئے، جس کے بعد اے آئی سسٹم نے فوری طور پر کثیرالانتخابی سوالات پر مشتمل ایک منفرد پرچہ تیار کیا اور ٹیسٹ کے بعد فوراً نتیجہ جاری کیا/ فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بلوچستان نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 سے زائد سرکاری آسامیوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بھرتیوں کا عمل مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق 18 جنوری بلوچستان کی انتظامی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ایسا لمحہ جو نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان میں سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار کو نئی سمت دے سکتا ہے۔

ایک ایسا صوبہ جو طویل عرصے سے نااہلی، اقربا پروری اور سفارشی کلچر کی زد میں رہا ہے، وہاں چار گھنٹوں پر محیط ایک غیر معمولی تجربے نے یہ ثابت کر دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے سرکاری بھرتیوں میں انسانی تعصب کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ صوبائی محکمۂ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹس کی 100 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا پورا عمل مکمل طور پر اے آئی پر مبنی نظام کے تحت انجام دیا گیا۔

سوالات کی تیاری سے امتحان، جانچ، شارٹ لسٹنگ اور حتیٰ کہ تقرری کے احکامات کے اجراء تک، ہر مرحلہ الگورتھم کے ذریعے مکمل ہوا۔

اس عمل کا اختتام اس وقت ہوا جب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خود کامیاب امیدواروں میں تقرری کے خطوط تقسیم کیے، جن کا انتخاب کسی سلیکشن بورڈ نے نہیں بلکہ ایک خودکار نظام نے کیا تھا۔

حکام کا بتانا ہے کہ اس سارے عمل کو ممکن بنانے کے لیے اے آئی گورننس اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں تعلیمی پس منظر رکھنے والے عمران زرقون نے ایک ایسا فریم ورک تیار کیا جس کا مقصد شفافیت، رفتار اور کم لاگت کو یقینی بنانا تھا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ان کی تجویز منظور کی، اور اے آئی سسٹم کو بھرتی کے ہر پہلو کو خودکار طور پر چلانے کیلئے تیار کیا گیا۔

متعین نصاب کی بنیاد پر 30 ہزار سوالات پر مشتمل سوالیہ بینک تیار کیا گیا اور 18 جنوری کو ہونے والے ٹیسٹ میں امیدواروں کو امتحانی ہال میں اسمارٹ ٹیبلٹس دیے گئے، ہر امیدوار نے اپنا رول نمبر درج کیا، جس کے بعد اے آئی سسٹم نے فوری طور پر کثیرالانتخابی سوالات پر مشتمل ایک منفرد پرچہ تیار کیا۔

یوں کسی دو امیدواروں کو ایک جیسا پرچہ نہیں ملا اور جیسے ہی کوئی امیدوار امتحان مکمل کرتا، سسٹم فوراً اس کے حاصل کردہ نمبر مرکزی اسکرین پر ظاہر کر دیتا، جہاں امیدوار کا نام اور ضلع بھی سب کے سامنے آ جاتا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
صبا قمر اس حد تک کردار میں چلی جاتی ہیں کہ انہیں دل کے دورے بھی پڑے، فیصل قریشی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرز کی غفلت، کراچی کے جناح اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
فرنچ اوپن میں ایک اور اپ سیٹ، سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو شکست
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
جاپانی آبادی میں تاریخی کمی، تعداد 12کروڑ 30 لاکھ سے بھی کم ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، دادو اور جیکب آباد میں پارہ 51 ڈگری ریکارڈ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
حج سے متعلق قیاس آرائیاں، وسیم اکرم کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان سے ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026