Skip to content
  • Wednesday, 13 May 2026
  • 11:36 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • Virat Kohli meets his little lookalike Chhota Chiko goes viral on social media

حالیہ پوسٹس

  • بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
  • پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
  • صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
  • نیتین یاہو نے ایران جنگ کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی: اسرائیلی وزیراعظم آفس
  • ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کروڑوں روپےکی مبینہ مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
کھیل

Virat Kohli meets his little lookalike Chhota Chiko goes viral on social media

DAILY MITHAN Jan 17, 2026 0


بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ہم شکل نوجوان ماضی میں کئی بار سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرچکے ہیں، مگر اس بار منظر کچھ مختلف اور کہیں زیادہ دلکش ہے۔

اس مرتبہ ویرات کوہلی کی شکل سے مشابہت رکھنے والا کوئی نوجوان نہیں بلکہ ایک معصوم سا بچہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جسے مداحوں نے پیار سے ’چھوٹا چیکو‘ کہنا شروع کردیا ہے۔

یہ دلچسپ لمحہ اُس وقت سامنے آیا جب وڈودرا میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ سے قبل ویرات کوہلی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ تصویر میں کوہلی ایک ننھے بچے کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، جس کی معصوم صورت اور کوہلی سے غیر معمولی مشابہت نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بعد میں معلوم ہوا کہ اس بچے کا نام گروِت اُتم ہے، جو ہریانہ کے شہر پنچکولا سے تعلق رکھتا ہے۔ گروِت نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس یادگار ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب ویرات کوہلی کی نظر اس پر پڑی تو وہ مسکرا دیے اور اسے پیار سے ’چھوٹا چیکو‘ کہہ کر پکارا۔

گروِت کے مطابق وہ اس وقت اسٹینڈز میں کھڑے ہو کر زور زور سے ’ویرات، ویرات‘ کے نعرے لگا رہا تھا کہ کوہلی نے اسے دیکھ لیا اور ہاتھ کے اشارے سے کہا، ’ابھی آتا ہوں‘۔ ننھے مداح کے لیے یہ لمحہ ناقابلِ یقین تھا، لیکن کچھ ہی دیر بعد ویرات کوہلی واقعی اس کے پاس آگئے۔

گروِت نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھی بلایا اور ہنستے ہوئے کہا، ’ادھر دیکھو، میرا ڈپلیکیٹ بیٹھا ہے‘۔ یہ منظر وہاں موجود شائقین کے لیے بھی خوشی کا باعث بن گیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ حلقوں میں ان کے بچپن کے لقب ’چیکو‘ سے جانا جاتا ہے، اور اب یہی لقب انہوں نے اپنے ننھے ہم شکل کو بھی دے دیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گرَوِت نے بتایا کہ وہ خود بھی کرکٹ کھیلتا ہے، ویرات کوہلی اس کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور وہ بھی ان ہی کی طرح دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ویرات کوہلی کے ہم شکل افراد سوشل میڈیا پر مقبول ہوتے رہے ہیں، مگر اس ننھے ’چھوٹے چیکو‘ نے اپنی معصومیت اور خوش قسمت ملاقات کے باعث مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کھیل
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
https://www.express.pk/story/2796691/psl-governing-council-meeting-players-direct-signings-option-discussed-2796691
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
Babar Azam Angry On Smith
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
https://www.express.pk/story/2796685/steven-smith-on-denying-babar-azam-2796685
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کی شاندار بولنگ، انگلینڈ 210 رنز پر آل آؤٹ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
https://www.express.pk/story/2796708/psl-11-starts-on-march-26-franchises-suggested-to-adopt-open-auction-formula-2796708
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر اسلام آباد کیوں منتقل ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
بنگلادیش کا بھارت جانے سے انکار، آئی سی سی کا وفد بی سی بی کو منانے ڈھاکا پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
ڈیوڈ وارنر پر قسمت مہربان، لیکن ٹیم کیلیے امتحان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
موٹر سائیکل پر گھومنے والے ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
ویمنز کے بعد پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
کرکٹ کی تاریخ کا 231 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
کھیل
LIVE – Geo News – Watch Pakistan News Channel
DAILY MITHAN Jan 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 13, 2026