پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شاندار ڈیبیو کیا ہے۔
بگ بیش لیگ میں فاطمہ ثنا نے پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف 4 اوورز میں 27 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انہوں نے ٹی 20 میچ میں ایک میڈن اوور بھی کروایا ہے۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی کرکٹر ہیں۔
What a FAB start for Fatima Sana at the WBBL. Picked up 2 wickets for 27 runs in her 4 overs including a maiden. This is just the start
![]()
@imfatimasana https://t.co/daebYxBK9G
— Roha Nadeem (@RohaNadym) October 31, 2026
فاطمہ ثنا رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی بھی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن چکی ہیں۔
میچ میں میلبرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، پرتھ نے مطلوبہ ہدف 13.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بیتھ مونی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صوفی دیوائن 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
میلبرن رینیگیڈ کی جانب سے ٹیلا ولامنک نے واحد وکٹ حاصل کی۔
