Preloader

(31 اکتوبر 2026): بھارتی فلمساز سنجے گپتا کا مرنے سے قبل دیا گیا انٹرویو موضوع بحث بن گیا جس میں انہوں نے اہلیہ اور انڈر ورلڈ کے بارے میں اہم گفتگو کی تھی۔

سنجے گپتا آج 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ گھر کے باتھ روم میں پھسلنے سے سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ انورادھا گپتا اور دو بچے ہیں۔

سنجے گپتا اور انورادھا کی شادی کی کہانی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ میاں بیوی نے ڈھائی سال تک ایک دوسرے کو جاننے کے بعد 18 اگست 1997 کو شادی کی، لیکن 2003 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد بھی سنجے گپتا اپنی اہلیہ کو بھلا نہ سکے اور 5 سال تک انہیں منانے کی کوشش کرتے رہے، اور پھر آخر کار دونوں نے 2009 میں دوبارہ شادی کی۔

زندگی کے آخری انٹرویو میں فلمساز نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی ٹوٹنے کی ایک بڑی وجہ انڈر ورلڈ سے جڑا ایک واقعہ تھا، ایک غلط فہمی دور کرنے کیلیے انہیں 4 سے 5 مہینے تک ایک خالی فلیٹ میں چھپ کر کسی سے فون پر بات کرنی پڑتی تھی، وہ یہ بات انورادھا کو بتا نہیں سکتے تھے جس کی وجہ سے ان کی بیوی کو لگا کہ ان کا کسی اور سے افیئر چل رہا ہے۔

سنجے گپتا نے اپنی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی میں مسئلہ میں خود تھا، میں ناکام تھا، کام نہیں کر رہا تھا، بہت زیادہ شراب پیتا تھا۔

طلاق کے بعد ان کا اداکارہ سمیرا ریڈی سے بھی 3 سال تک تعلق رہا، لیکن وہ کہتے تھے کہ وہ صرف انورادھا سے ہی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے صرف ایک ہی عورت سے سچی محبت کی ہے، وہ انورادھا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے گپتا اور انورادھا نے 3 جون 2009 کو ممبئی کے علاقے کھار میں ایک مندر میں سادگی سے دوبارہ شادی کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *