Preloader

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ سے شکاگو  کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز میں دوران سفر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرواز بی اے 295 نے آئرلینڈ کے اوپر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور بوئنگ 777 پرواز نے اچانک بلندی کم کردی۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ 37 ہزار فٹ سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا، پرواز نے چند منٹوں میں تقریباً 28 ہزار فٹ بلندی کم کی۔

پرواز کے عملے نے عمومی ہنگامی صورت حال کا 7700 ایمرجنسی کوڈ جاری کیا جس ے بعد شکاگو جانے والی پرواز نے واپس برطانیہ کا رخ کرلیا۔

فلائٹ ٹریکنگ ریکارڈ کے مطابق بی اے 295 کو لندن ہیتھرو کی جانب موڑ دیا گیا، بعض رپورٹس میں کیبن پریشر کے مسئلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی وجہ کی سرکاری تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ہنگامی صورت حال میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *