Preloader

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان کو کرائم اسٹوری کی اسکرپٹنگ کے لیے اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر باپ کی توہین کے خلاف کارروائی کے لیے اے آئی سے مدد مانگی جس نے نوجوان کے مشکوک سوالات کو خلاف ورزی مانتے ہوئے سرگرمیوں کی اطلاع امریکی ادارے ایف بی آئی کو دے دی۔

ایف بی آئی نے پاکستانی ایجنسی کو اطلاع کی، این سی سی آئی اے نے کارروائی کرکے ڈی ایچ اے سے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کے والد کے ساتھ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔

Follow US on ARY Tube

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے ایک کارروائی کے دوران بہاولپور سے 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے باپ کو قتل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا تھا۔

این سی سی آئی اے کو بیرون ملک سے خفیہ انٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیموں نے بہاولپور سے ملزم کو حراست میں لیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشہور امریکی کرائم ڈرامہ سیریز ‘بریکنگ بیڈ’ (Breaking Bad) سے متاثر ہو کر ملزم نے گھر کے اندر ہی ایک خفیہ لیبارٹری قائم کر رکھی تھی۔

ملزم نے زہر تیار کرنے کے لیے کیمیائی مواد آسٹریلیا اور اسلام آباد کے مختلف ذرائع سے آن لائن منگوایا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *