پاکستانی باکسر عثمان وزیر اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت گئے ہیں۔
باکسر عثمان وزیر نے پٹایا تھائی لینڈ میں ہونے والی فائٹ میں انڈونیشیا کے باکسر کو شکست دی اور اپنی کامیابی افواج پاکستان، پولیس کے جوانوں کے نام کردی۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت گیا ہوں اور اپنی جیت افواج پاکستان، پولیس کے جوانوں کے نام کرتا ہوں۔
یہ پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی
انہوں نے کہا کہ اپنی جیت کے پی میں دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے نام اپنی جیت کرتا ہوں۔
باکسر نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، میں ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہوں، ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے 20ویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش ہوگی۔
