Preloader

نیو یارک (26 ستمبر 2026): سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری حوثی ملیشیا کے اقدامات کو مسترد کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، ہم آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی پر زور دیتے ہیں۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور خطے کے ممالک ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، ہم کشیدگی میں کمی لانے کیلیے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، ہم بالادستی اور اثر و رسوخ مسلط کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کا سعودی عرب کی بندرگاہ کی حفاظت کیلئے فوجی دستے بھیجنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں استحکام اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، سوڈان میں مسئلے کا حل خود مختاری کا احترام کرنے والا ہونا چاہیے، شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری حوثی ملیشیا کے اقدامات کو مسترد کرے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، توانائی کی مستحکم فراہمی کیلیے بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *