Preloader

اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کے لیے انتظامات تیز ہو گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں کنٹینر کی دیواریں کھڑی کرنے تیاری کی جارہی ہے جس کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے جب کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کر دی گئی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔

مختلف شاہراہوں پر کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں اور احکامات موصول ہوتے ہی شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔ شہر میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کر دی گئی ہے جب کہ پشاور موٹروے کو ملحقہ انٹرچینج سمیت بند کر دیا گیا ہے۔

جہلم کے بھی تینوں پُل بند کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

پنجاب رینجرز پانچ اکتوبر تک تعینات رہے گی اور رینجرز اہلکار امن وامان برقرار رکھنےاور سیکیورٹی معاونت کیلئے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب سڑکوں کی بندش اور امن و امان کی صورتحال پر سی ایس ایس 2026 کے نفسیاتی تشخیص کا شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے شیڈول ملتوی کرنے کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں 25 اور 28 ستمبر کو اعلان کردہ نفسیاتی تشخیص شیڈول ملتوی کیا گیا، سی ایس ایس 2026 نفسیاتی جائزوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *