Preloader

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہونے والے ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے ’کنگ‘ کا کوئی ڈائیلاگ سنانے کی درخواست کی۔

جواب میں اداکار نے آڈیو پیغام کے ذریعے اپنی آواز میں فلم کا ڈائیلاگ سنایا اور کہا کہ ’پکچر ابھی باقی ہے کنگ اکیلا کافی ہے۔‘ کنگ 24 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم کی کہانی فی الحال راز میں رکھی گئی ہے تاہم شاہ رخ خان کے اس مختصر اشارے نے مداحوں میں فلم کے حوالے سے جوش مزید بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھ یموجود ہیں جبکہ فلم میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھے ورما، راگھو جویل، انیل کپور، ارشد وارثی، جیکی شراف، اور جیدیپ اہلاوت سمیت ایک بڑی کاسٹ بھی شامل ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 24 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *