(17 ستمبر 2026): اگر آپ کا دبئی کا انٹری پرمنٹ یا ریزیڈنس ویزا جاری ہو چکا ہے تو آپ اس کا موجودہ اسٹیٹس اور میعاد گھر بیٹھے آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
ویزا اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کیلیے دبئی کی محکمہ امیگریشن نے سرکاری آن لائن سروس (https://smart.gdrfad.gov.ae/Public_Th/StatusInquiry_New.aspx) فراہم کر رکھی ہے۔ اس ویب سائٹ پر جائیں اور ویزا اسٹیٹس انکوائری سروس منتخب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے
آپ درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے اپنی ویزا معلومات تلاش کر سکتے ہیں:
- درخواست نمبر (اگر ویزا حال ہی میں اپلائی کیا گیا ہو)
- فائل نمبر (اگر ویزا پہلے ہی جاری ہو چکا ہو)
- اوور دی کاؤنٹر سروس کی درخواستیں
- خصوصی درخواستیں
- ادارہ/کمپنی (دبئی امیگریشن میں رجسٹرڈ کمپنیوں کیلیے)
اگر آپ فائل نمبر کے ذریعے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو درج ذیل معلومات فراہم کرنا ہوں گی:
- نام (فرسٹ نیم)
- فائل نمبر
- قومیت
- تاریخ پیدائش
واضح رہے کہ فائل نمبر آپ کے انٹری پرمنٹ یا ریزیڈنس ویزا پر درج ہوتا ہے۔ یہ معلومات متحدہ عرب امارات پاس کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
تمام مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد کیپچا تصدیق مکمل کریں اور سرچ کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ اپنے ویزا کا اسٹیٹس، میعاد اور دیگر متعلقہ تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
