Preloader

بھارت کے اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 30 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، 222 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

ابھیشک نے 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور سنچری تک پہنچنے کے لیے صرف 14 گیندیں کھیلیں۔

اوپنر بیٹر نے روہت شرما کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ابھیشیک شرما آئی سی سی فل ممبر ملکوں میں ریکارڈ سنچری بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ٹی 20 میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اب بھی ساحل چوہان کے پاس ہے جنہوں نے 2024 میں قبرص کے خلاف ایسٹونیا کی جانب سے 24 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ یہ ابھیشیک کی تیسری ٹی 20 سنچری ہے جبکہ روہت شرما 5 اور سوریا کمار یادو 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ابھیشیک شرما آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ایشان کشن پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *