(15 ستمبر 2026): سندھ کے شہر مٹیاری میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچی گرم دودھ کی پتیلی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
نیو سعید آباد میں 3 سالہ نوال ابلتے ہوئے گرم دودھ میں گرنے سے شدید جھلس گئی تھی، متاثرہ بچی ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدر آباد منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔
جاں بحق بچی والدین کے ہمراہ نوشہرو فیروز سے نانا اور نانی کے گھر نیو سعید آباد آئی تھی، نوال کی میت نیو سعید آباد سے آبائی علاقے نوشہرو فیروز روانہ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق
جولائی 2026 میں سندھ کے شہر گھوٹکی میں پکوڑوں کا اسٹال لگانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران گرم تیل 10 سالہ بچی پر گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی آنکھ متاثر ہوئی تھی۔
بچی کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے گمبٹ اسپتال ریفر کیا۔ ڈاکٹروں کی اس کی حالت تشویشناک بتائی تھی۔
متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ مخالفین نے جان بوجھ کر بیٹی پر گرم تیل گرایا۔
