لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں نیب تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔
نیب دستاویز کے مطابق لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں 16 ارب روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ اسکینڈل کا انکشاف ہوا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹرکی جانب سے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں 9 ہزار غیرقانونی پلاٹ منسوخ کرنےکی سفارش کی گئی۔
دستاویز میں انکشاف ہوا کہ متعدد اسکیموں میں منظور شدہ لے آؤٹ سے ہٹ کر ہزاروں پلاٹس بنائےگئے، دستاویز کے مطابق گرین بیلٹس، سروس روڈز اور اوپن اسپیسز پر تجاوزات کرکے پلاٹس بنائے گئے، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے غیرقانونی اور زائد از منظور شدہ پلاٹ منسوخ کرنےکی سفارش کی تھی۔
دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ سرکاری خزانے کو کم از کم 16 ارب روپے نقصان ہوا، ہزاروں کمرشل پلاٹس بھی منظور شدہ منصوبہ بندی سے ہٹ کر تخلیق کیےگئے، دستاویز کے مطابق وزیراعظم آڈٹ ٹیم کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔
ادھر ذرائع نے بتایاکہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متنازع پلاٹس کی فہرست متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی۔


























Leave a Reply