وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر سوال اٹھا دیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ جب آبادی کی بنیاد پر صوبوں کو رقم ملےگی تو کون سا صوبہ آبادی کنٹرول کرنا چاہےگا؟
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ این ایف سی ایوارڈ 50 فیصد آبادی کی بنیاد پر اور 32 فیصد آبادی کنٹرول کرنے کی بنیاد پر دیا جائے۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنےکا یہی تناسب رہا تو 2035 تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر پہنچ جائےگا۔
مصطفیٰ کمال نے جیو کی مہم “وقفہ” کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ اس مہم سے لوگوں میں آگاہی پیدا ہو رہی ہے۔


























Leave a Reply