وزیر خزانہ پنجاب شجاع الرحمان نے پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔
لیپ ٹاپ اسکیم کےلیے 27 ارب روپے، ہونہار اسکالر شپ پروگرام کےلیے 15 ارب روپے مختص کر دیےگئے۔
بجٹ میں صوبائی آمدن کا ہدف 1209 ارب روپے مقرر کیاگیا، صوبے کے ترقیاتی امور کے لیے 752 ارب روپے، تعلیمی شعبےکےلیے 750 ارب روپے مختص کیے گئے۔
وزیر خزانہ پنجاب شجاع الرحمان نےکہا کہ شعبہ صحت کے لیے مجموعی بجٹ کا 10فیصد رکھاگیا ہے، پنجاب میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی اور جدید تعلیم کا فروغ یقینی بنایا جائے گا۔
اس سے پہلے پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیاکہ وفاقی حکومت کو دفاع اور دیگر معاملات میں پنجاب نے سب سے زیادہ شیئر دیا۔
بجٹ منظوری کے بعد پنجاب کابینہ اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نےکہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عوام کے ریلیف اور خدمت کا سفر پہلےکی طرح جاری رہےگا۔


























Leave a Reply