اٹک: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق اٹک کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک مارےگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا، ہلاک دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 2 ایس ایم جی،گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔


























Leave a Reply