بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں کاشو پل کے قریب پھینک دیں۔
مرنے والوں میں باپ، دو بیٹے اور ایک بھتیجا شامل ہیں جب کہ چاروں افراد کی لاشیں خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کو بھی جلد از جلد ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔


























Leave a Reply