کویت: سابق وزیرداخلہ اوروزیر دفاع شیخ طلال الخالد کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق عدالت عظمی نے وزارت داخلہ کے خصوصی فنڈز میں غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو درست تسلیم کیا اور ملزم شیخ طلال الخالد کو تین سال قید بامشقت اور 3 ہزار کویتی دینار جرمانہ عائد کیا۔
وزارتی عدالت بھی سابق وزیرکو خرد برد کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سناچکی ہے، وزارتی عدالت نے سابق وزیر کو تقریباً ایک کروڑ کویتی دینار لوٹانے اور تقریباً 2 کروڑ دینار جرمانے کا حکم دیا تھا۔


























Leave a Reply