آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے۔
برمنگھم میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 1 کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 170 رنز بنائے۔ بھارت کی سمرتی مندانا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، ہرمن پریت کور 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، رچا گھوش نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج بھی دوران ٹاس بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور ٹاس جیتنے کے بعد انٹرویو دےکر ڈریسنگ روم روانہ ہوگئیں۔
جیوسوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو ویمنز ورلڈکپ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہے ہیں۔


























Leave a Reply