پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نےانکشاف کیا ہے کہ دوران حج 3 روز تک مسلسل میں نے اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی۔
جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی سال 2022 میں حج ادا کرچکے ہیں اور حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جویریہ نے حج کے دنوں کا ایک خاص واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔
جویریہ نے بتایا کہ ’دورانِ حج ہم منیٰ میں تھے کہ اچانک مجھے میرے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو محسوس ہوئی، اس خوشبو کو محسوس کرکے میں ڈر گئی کیوں کہ میں نے کوئی عطر بھی استعمال نہیں کیا تھا جس کے بعد میں نے ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ کیا یہ خوشبو حج پر اثر انداز ہو سکتی ہے‘؟
میزبان کے مطابق’ خاتون نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے ہاتھ دھو لوں اور میں نے اچھی طرح ہاتھ بھی دھولیے لیکن اس کے باوجود میرے ہاتھوں سے وہ خوشبو ختم نہ ہوئی اور یہ خوشبو میرے سیدھے ہاتھ پر مسلسل 3 دن تک برقرار رہی، اس دوران گروپ میں موجود خواتین بھی میرا ہاتھ سونگھتی رہیں‘ ۔
انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت میں نے اس واقعے کا زیادہ ذکر نہیں کیا لیکن حج گروپ کے کئی افراد کو اس بارے میں معلوم ہو گیا تھا‘۔
دوسری جانب پروگرام میں موجود ایک عالمِ دین نے بھی اس واقعے کو اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی برکت اور رحمت قرار دیا۔


























Leave a Reply