Skip to content
  • Thursday, 11 June 2026
  • 5:38 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اس ‘بچے’ کی اصل عمر آپ کو دنگ کر دے گی

حالیہ پوسٹس

  • خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو مشورہ
  • بیرسٹر گوہر نے کل تک عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی
  • پاکستانی صارفین اب گوگل کروم میں جیمنائی کو استعمال کرسکیں گے
  • اس تصویر میں چھپی بلی تلاش کر سکتے ہیں؟
  • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Headline تازہ ترین

اس ‘بچے’ کی اصل عمر آپ کو دنگ کر دے گی

DAILY MITHAN Jun 11, 2026 0


اس بچے کی اصل عمر آپ کو دنگ کر دے گی

وانگ اور ان کی بہن شیاؤلنگ / اسکرین شاٹ

اوپر موجود تصویر میں خاتون کے ہاتھ میں موجود بچے کو دیکھیں اور اس کی عمر کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں۔

درحقیقت یہ بچہ نہیں بلکہ اس کی عمر 25 سال ہے مگر دیکھنے میں یہ بہت چھوٹا نظر آتا ہے۔

چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والے وانگ جیون منگ کا جسمانی حجم کسی بچے جتنا ہے۔

ان کا قد 66 سینٹی میٹر ہے مگر آئی کیو لیول کسی بچے جتنا ہے اور 21 سالہ بہن سمیت پورا خاندان ان کے نخرے اٹھاتا ہے۔

انہیں اپنی عمر کے افراد کی طرح تعلیم اور ملازمت کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں اور وہ ہمیشہ رات 8 بجے سے پہلے سو جاتے ہیں۔

وانگ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر اس وقت وائرل ہوئے جب ان کی بہن شیاؤلنگ نے اپنی روزمرہ کی زندگی کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے بھائی کا خیال رکھتی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق وانگ کو pituitary hormone deficiency نامی عارضے کا سامنا ہے جس کے دوران pituitary گلینڈز ایسے ہارمونز کو بنانے سے قاصر ہوتے ہیں جو نشوونما اور میٹابولزم کو کنٹرول کرتے ہیں۔

اس بچے کی اصل عمر آپ کو دنگ کر دے گی

وانگ اور ان کی بہن شیاؤلنگ / اسکرین شاٹ

اس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے اور عموماً 6 ماہ سے 3 سال کی عمر کے درمیان اس کی تشخیص ہو جائے تو مناسب علاج سے نشوونما کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

وانگ کے والدین بھی انہیں بچپن میں اسپتال لے کر گئے تھے اور ادویات لی تھیں مگر یہ خاندان بہت غریب تھا جس کی ماہانہ آمدنی محض 3 ہزار یوآن تھی، تو علاج کو جاری نہیں رکھا جاسکا۔

وانگ کی والدہ توہم پرست ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ان کی بدقسمتی کے باعث ان کا بیٹا ایسا ہے اور انہیں ہی زندگی بھر اس کا خیال رکھنا ہوگا۔

اینڈوکرائنولوجسٹ ڈینگ چاؤ کا تعلق سیکنڈ شیانگا ہاسپٹل سے ہے اور انہوں نے تشخیص کے بعد وانگ کا علاج کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نشوونما کو ریگولیٹ کرنے والے ایک جین میں مسائل کو دریافت کیا گیا تھا اور ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ایسے محض 114 مریض ہیں، جن میں سے بیشتر مناسب علاج کے بعد ٹھیک ہوگئے۔

وانگ کی ابھی ہارمون تھراپی چل رہی ہے مگر ڈینگ چاؤ کے مطابق یہ پیشگوئی کرنا مشکل ہے کہ اس سے وانگ کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے۔

وانگ کی بہن شیاؤلنگ جب پرائمری اسکول میں تھی جب ان کی والدہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

شروع میں شیاؤلنگ اپنے بھائی سے دور رہتی تھیں مگر جب والدہ کے کیسنر کی تشخیص ہوئی تو انہوں نے وانگ کا خیال رکھنا شروع کیا۔

اگرچہ اب والدین چاہتے ہیں کہ شیاؤلنگ اپنی زندگی گزارے مگر وہ اپنے بھائی کا خیال رکھنا چاہتی ہیں۔

وہ وانگ کو گود میں اٹھا کر لے کر جاتیں اور بھائی کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتیں۔

وقت کے ساتھ وانگ کسی حد تک بہتر ہوگئے اور بہن کو پہچاننے لگے۔

ان کی والدہ بھی کرشماتی طور پر کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں، مگر شیاؤلنگ اب بھی بھائی کا خیال رکھتی ہیں اور نرسنگ اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد کسی بڑے شہر میں جانے کی بجائے گھر کے قریب ایک کلینک میں کام کرنے لگیں۔

وہ اپنے بھائی کو علاج کے لیے بھی لے جاتی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ایسا ممکن ہے کہ خود چلنے کے قابل ہو جائیں اور ذہانت بھی بڑھ جائے، مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کی ہڈیاں ان کے بڑھتے وزن کو برداشت کرسکیں گی یا نہیں۔

البتہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس عارضے سے وانگ کی زندگی کی مدت متاثر نہیں ہوگی۔

شیاؤلنگ کے مطابق وہ نوڈل اسٹال اور لائیو اسٹریمنگ سے پیسے کما کر بھائی کا علاج کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو مشورہ
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے کل تک عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی صارفین اب گوگل کروم میں جیمنائی کو استعمال کرسکیں گے
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں چھپی بلی تلاش کر سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
لائیو اسٹریمنگ کے ذریعےنازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنیوالا گینگ گرفتار
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
جب سونم کپور کا ایشوریا رائے کو ’آنٹی‘ کہنا تنازع بن گیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کی مدت معیاد بھی جاری
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اقتصادی سروے پیش کررہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
دوران حج 3 روز تک مسلسل اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی: جویریہ سعود
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
لیپ ٹاپ کو کتنے دنوں میں ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے عمران خان حق دفاع بحال کردیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فضائیہ نے بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنا ڈالا، 3 بھارتی ہلاک
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
انسانی جسم کیلئے کتنی گرمی برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
ہیلتھ کیئر نیشنل سکیورٹی ایشو ہے، ہم ہر بیماری میں نمبر ون بننے جارہے ہیں: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
نائٹ کلب واقعہ ایسا جرم نہیں کہ بین اسٹوکس کو فارغ کر دیا جائے: ناصر حسین
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے پر رضامند
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
افریقا کے بہترین فٹبال ریفری امریکا داخلے کی اجازت نہ ملنے پر صومالیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال
DAILY MITHAN Jun 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پی پی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات، گلگت بلتستان میں بریک تھرو متوقع
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا، ایف آئی اے کی تفتیش میں اہم انکشافات
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026