میٹا نے سبسکرپشن سروس انسٹا گرام پلس کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا ہے۔
اس آپشنل سبسکرپشن سروس میں صارفین کو ایسے فیچرز تک رسائی فراہم کی جائے گی جو اس پلیٹ فارم کے مفت ورژن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
اس سروس میں مواد کی تیاری اور پرسنلائزیشن ٹولز پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مثال کے طور پر انسٹا گرام اسٹوریز کا دورانیہ معمول سے دوگنا زیادہ بڑھا دیا جائے گا۔
انسٹا گرام کے مطابق اس سروس کو صارفین کو اپنے تاثرات کے اظہار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور وہ دیگر افراد سے جڑ سکیں گے جبکہ ایپ میں اپنے تجربے کو کسٹمائز کرسکیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ انسٹا گرام کا اسٹینڈرڈ ورژن بدستور تمام صارفین کے لیے مفت ہوگا۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ آپشنل سبسکرپشن سروس ہے اور ایسے افراد کے لیے ہے جو زیادہ کنٹرول، پرسنلائزیشن آپشنز، خصوصی ٹولز اور اپنے مواد کے بارے میں زیادہ تفصیلات چاہتے ہیں۔
اس سبسکرپشن سروس میں پوسٹ کی جانے والی اسٹوری 24 کی بجائے 48 گھنٹوں تک دیکھی جاسکے گی۔
اسی طرح اسٹوری اسپاٹ لائٹ میں اسٹوریز فرینڈز کو نظر آئیں گی جبکہ صارفین انیمیٹڈ ری ایکشنز بھیج سکیں گے۔
اس سروس میں نئے اینالیٹیکس اور ویونگ فیچرز بھی دستیاب ہوں گے جبکہ صارفین اسٹوریز کو ایسے دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد کو علم نہیں ہوگا۔
میٹا نے انسٹا گرام پلس کی آزمائش مئی 2026 میں شروع کی تھی اور اب اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔


























Leave a Reply