امریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق 4 لاشیں ایک گھر سے اور مزید 2 لاشیں قریبی مقامات سے ملیں، مقتولین میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 52 سالہ ریان فیلس مکفارلینڈ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور عمر واضح نہیں ہو سکی۔


























Leave a Reply