تائی پے: تائیوان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹی 34 گر کر تباہ ہوگیا۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ طیارے کا انجن فیل ہونے کی مشق کے دوران پیش آیا، واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ماہ قبل بھی تائیوان کا ایک ایف سولہ لڑاکا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


























Leave a Reply