راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج راولپنڈی سے ہوگا، سیریز کا پہلا ون ڈے آج شام ساڑھے 4 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ آسٹریلیا کی قیادت جوش انگلس کریں گے۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائے گا۔
اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کرچکے ہیں۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 ون ڈےمیچز میں کامیابی حاصل کی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نے اس سے قبل 1994 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ کی میزبانی کی تھی، پاکستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں ناقابلِ شکست رہا ہے۔


























Leave a Reply